حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود میں لیبرکالونی سے 45سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی‘ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کی اطلاع پر لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔
پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔
لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے مٹن اور بیف کی برآمد پر عارضی پابندی کی تردید کی گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہا۔
اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کےلیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا۔
حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سےخاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون گھرمیں اکیلی تھی، فائر کی آواز پر اہل علاقہ نے اطلاع دی۔
کراچی ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا نے امریکا کیساتھ دھوکا کیا اور پکڑا گیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کی جانے والی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن کے ساتھ اسرائیل خود کو محفوظ محسوس کرے۔
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کیریئر کے بارے میں اپنے سسر اسماعیل دربار کے تبصرے کے بعد شوہر زید دربار کا شکریہ ادا کیا ہے۔