سائیکل کس نے ایجاد کی؟

October 05, 2019

طوبٰی

ساتھیو! سائیکل تو آپ میں سے بہت سے بچے چلاتے ہی ہوں گے۔ زیادہ تر بچوں کو سائیکلنگ کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کے سائیکل کس نے سب سے پہلے ایجاد کی۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔دو سو سال قبل ایک جرمن کارل فان ڈرائس نے دو پہیوں پر چلنے والی ایک ایسی سائیکل بنائی تھی، جو آگے چل کر آج کی بائیسکل کی بنیاد بنی۔

آج یہ ایجاد دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سائیکل بنانے کا سہرا بارون کارل فان ڈرائس کے سر ہی جاتا ہے۔ انہوں نے لکڑی کے ایک فریم اور لوہے کے بنے دو پہیے، بغیر پیڈل کے اس مشین کو ڈرائسینے کا نام دیا گیا،جس کا وزن 25 کلوگرام تھا۔1816ء میں ڈرائسںنے جب اپنی ایجاد کی ہوئی یہ سائیکل، جس پر وہ خود بیٹھے ہوئے تھےلے کر جرمنی کی سڑکوں پر جب نکلے تو وہاں کے لوگ انہیں بڑے تعجب سے دیکھ رہے تھے ۔

وہ اسے پیر سے ڈھکیلتے ہوئے چلا رہے تھے ۔ لوگوں کو اس سائیکل سے اس قدر دلچسپی بڑھی کہ کچھ ہی عرصہ میں جرمنی کے علاقہ مین ہیم میں لوگ ہر گھر میں اسے استعمال کرنے لگے اور اس کا نام انہوں ہابی ہارس شوقیہ گھوڑا رکھ دیا ۔ بعد میں اس سائیکل میں تبدیلی کر کے اسے آرام والی سائیکل بنایا گیا اور اس کا نام موجد کے نام پر رکھا گیا۔

بعد میں 1838 میں اسکاٹ لینڈ کے میک ملن نے اس کے پرزوں اور تبدیلی کی اور تقریبا 3 سال کے بعد اس کو پیڈل سے چلنے والی سائیکل بنایا گیا ۔ اس وقت سائیکل کو روکنے کےلئے اس میں بریک نہیں لگے ہوئے تھے اور پیروں سے ہی سائیکل کو روکا جاتا تھا ۔ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا آج جو سائیکل ہم استعمال کررہے ہیں وہ بڑی آرام دہ ہیں ۔