Advertisement

ہراسگی اسکینڈل‘ملزمان کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے‘طلباء تنظیمیں

November 09, 2019
 

کوئٹہ(آن لائن)جامعہ بلوچستان میں 11نومبر کو علامتی کلاس رومز کا بائیکاٹ، احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا جائے گا ،اسکینڈل میں ملوث عناصر اب تک گرفتار نہیں کئے گئے جبکہ موجودہ کنٹرولر بھی اب تک عہدے پر موجود ہیںجو طلباء کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔طلباء ایجو کیشنل الائنس کا اجلاس بی ایس او پجار کے آفس میں ہوا جس کی صدارت پی ایس ایف آزاد کے مرکزی آرگنائزر زبیر شاہ آغا نے کی اجلاس میں جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے حوالے سے غور کیا گیا،اجلاس میں بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئر مین زبیر بلوچ،پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی صوبائی کمیٹی کے یونس ترین،لطیف کاکڑ،بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئر مین ڈاکٹر جمعہ بلوچ،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مجتبیٰ زاہد،جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر سید نور ،پی ایس ایف آزاد کی صوبائی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سخی داد کاکڑاور سعید ترین نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہاگیا کہ جامعہ بلوچستان اسکینڈل منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا جس کامقصد صوبے کی خواتین کی تعلیم کو متاثر کر کے مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنا تھا آج خفیہ قوتیں اسکینڈل میں ملوث عناصر کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہیں جس کو طلباء کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔سابق وائس چانسلر اور موجودہ کنٹرولر امتحانات سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔


مکمل خبر پڑھیں