اسلامی دنیا کو بین الاقوامی دبائو سے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کرنا ہوگی، ساجد نقوی

November 16, 2019

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے 102دن گزرنے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی طرف سے کوئی متاثر کن اقدام نہ ہونا تشویشناک ہے۔ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کو بین الاقوامی دبائو سے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور مظالم جاری ہیں۔ حریت رہنما کا وزیراعظم پاکستان کو لکھا گیا خط انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کہ بھارتی مظالم کیخلاف بڑی گواہی ہے۔ گولان پر بین الاقوامی اسرائیلی ڈاکے کو امریکہ کی جانب سے حق حاکمیت کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ استعماریت کی واضح مثال ہے۔