رنگ روڈ منصوبہ تیز کرنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

November 16, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے رنگ روڈ منصوبہ کو تیز کرنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمشنرراولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفرآج رنگ روڈ سائیٹ کا دورہ کریں گے۔باخبر ذرائع کےمطابق رنگ روڈ کیلئے روٹ چھنی شیر عالم روات تا ٹھلیاں کو حتمی شکل دئیےجانے کا امکان ہے۔سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی چیئر مین پی اینڈ ڈی حبیب گیلانی کو دی گئی ہےجس میں کمشنر راولپنڈی ،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ اور ڈی جی آرڈی اے بھی شامل ہیں۔کمیٹی کنسلٹنٹ کمپنی کی طرف سے فزیبیلٹی اور پی سی ون کی تیاری کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ رنگ روڈ منصوبہ میں انڈسٹریل زون کی تعمیر کا بھی معاملہ دیکھے گی۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک چائنا رنگ روڈ منصوبہ کیلئے قرضہ دے گا۔منصوبہ کیلئے لینڈایکوزیشن پر چار ارب روپے کے اخراجات کا تحمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق 48اعشاریہ 5کلومیٹر لمبی رنگ روڈکے ساتھ متصل سڑکیں بھی ہوں گی۔جس کا ابتدائی تخمینہ42ارب روپے ہےجبکہ راولپنڈی چیمبر کےدورہ کے موقع پرچیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا تھاکہ رنگ روڈ اٹھاون ارب کا منصوبہ ہے ۔