سری لنکا کیخلاف سیریز: فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت متوقع

December 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سری لنکا کیخلاف سیریز: فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت متوقع

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فواد عالم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فواد عالم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج وطن پہنچ رہے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد کل کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔

پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز ہے، جس کے لیے ٹیم کا اعلان7 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فواد عالم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے

سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے لیےکھلاڑی 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے، فواد عالم

پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نسیم شاہ انڈر۔ 19 کیمپ جوائن کریں گے۔ امام الحق اور حارث سہیل کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

توقع ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والےفواد عالم ٹیم میں جگہ بنالیں گے جبکہ ان کے ساتھ سمیع اسلم، عمران بٹ، نعمان علی، راحت علی اور عثمان شنواری کو بھی زیر غور لایا جا رہا ہے۔