کینیڈین سیاح بھارت میں پاکستان کو یاد کرنے لگے

March 19, 2020

کینیڈین سیاح بھارت میں پاکستان کو یاد کرے لگے

معروف کینیڈین سیاح میٹ ببوتھ کو بھارت میں پاکستان کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میٹ نے تاج محل کے سامنے کھڑے ہاتھ میں ایک پوسٹر لیے تصویر شیئر کی جس پر واضح طور پر یہ لکھا ہوا ہے کہ ’آئی مِس پاکستان ‘ یعنی میں پاکستان کو یاد کررہا ہوں۔‘


میٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ مواد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں خوب انجوائےکیا ہے۔


پاکستان میں سیاحت کی غرض سے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کا ردعمل ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے۔

اس سے قبل بھی بیشتر معروف وی لاگرز بھی پاکستان کے قدرتی مناظر سمیت مہمان نوازی کی معترف دکھائی دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والےمعروف وی لاگر خالد العامری، ٹریویل وی لاگر ایوا زوبیک، معروف یوٹیوبر کارل راک، اُن کی اہلیہ اور بھارتی وی لاگر منیشا، لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ٹریول وی لاگر ایلین تامیر بھی وی لاگز شیئر کرتے رہے ہیں۔