• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں اسرائیلی حملے، 8 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت آ گئی ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی اور مشرقی لبنان میں تقریباً 40 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بیروت کے جنوب میں ساحلی شاہراہ پر گاڑیوں پر کیے گئے حملوں میں 8 افراد جان سے گئے۔

جنوبی لبنان کے مختلف دیہات پر حملوں میں مزید 10 اور صیدا اور صور اضلاع میں گاڑیوں پر حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، جبکہ  دونوں ممالک کے درمیان نئے مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید