لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی معروف ٹریول وی لاگر ایلین تامیر نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا اور یہاں کے گُن گانے لگیں۔
سوشل میڈیا پر ایلین نے اپنی آخری پوسٹ میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آپ 100 ڈالر میں پاکستان میں کس طرح زبردست چھٹی انجوائے کر سکتے ہیں ۔
ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پاس 100 ڈالر موجود ہوں تو آپ کیا کریں گے۔۔۔۔؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ لاس اینجلس میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کریں تو یہ رقم یہیں ختم ہوجائے گی لیکن پاکستان میں اس رقم سے آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
دورہ پاکستان کے دوران ایلین اسپتال بھی جاتی ہیں اور ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ یہاں کم پیسوں میں طبی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے ’سوئزرلینڈ آف ایشیا‘ کے عنوان سے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ ہمیشہ سوئزرلینڈ کی خوبصورتی اور پہاڑوں کے بارے میں سنا تھا ... لیکن مجھے اس جگہ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔‘
انہوں نے اپنی دیگر ویڈیوز میں بھی پاکستان سے جانے کے بعد یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
ایلین کا ماننا ہے کہ یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں جس کی وجہ سے آپ کا زیادہ خرچہ نہیں ہوتا اور وہ لوگ آپ کو مفت میں چیزیں دے دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 70 ممالک گھومنے کے بعد میرا پاکستان کا ٹِرپ سب سے زیادہ یادگار رہا۔
ایلین نے دنیا بھر کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان کو ایک خطرناک ملک تصور کرنا بلکل غلط ہے۔
ایلین نے شمالی علاقہ جات میں ایسے علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں جرائم کی شرح صفر ہے۔
پاکستان پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک تصویر اپلوڈ کر کے بتایا تھا کہ لوگ مجھ میں پاکستانیوں جیسی خصوصیات دیکھتے ہیں۔