جواد احمد کا کورونا سے نبرد آزما طبی عملے کو گیت کے ذریعہ خراج تحسین

March 26, 2020

جواد احمد کا کورونا سے نبرد آزما طبی عملے کو گیت کے ذریعہ خراج تحسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گایا ہے.جواد احمد کا کہنا ہے کہ ʼاس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہو گئی ہے۔