مسلمانوں کی وہ ایجادات جنہوں نے دنیا بدل دی

May 10, 2020

وانیہ حبیب

دنیا میں مسلمانوں نے سائنسی ایجادات اور انسانی خدمت کی وجہ سے بہت نام بنایا ہے اور ان ایجادات نے دنیا کا رہن سہن ہی بدل دیا۔اس بات کا اقرار مغربی دنیا بھی کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو مسلمانوں کی چند ایسی ایجادات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اسپتال

دنیا کا پہلااسپتال بنانے کا سہرا مسلمانوں کے سر جاتا ہے۔

یہ اسپتال 872ء میں مصر کے شہر قاہرہ میں احمد بن طالون کے نام سے قائم کیا گیا،اس میں طبیب اورنرسز ،مریضوں کے لئے موجود ہوتی تھیں، جبکہ ساتھ ہی طالبعلموں کی ٹریننگ کے لئے ایک سینٹر بھی قائم تھا۔

یہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا تھا۔

یونیورسٹی

ڈگری دینے والی دنیا کی پہلی یونیورسٹی بنانے کا سہرا بھی مسلمانوں کے سر ہے۔859ء میں مراکش میں دنیا کی پہلی یونیورسٹی’القراویون‘نے پہلی ڈگری دی۔

یہ یونیورسٹی شہزادی فاطمہ الفرہی نے قائم کی تھی اور آج بھی یہاں تدریس کا عمل جاری ہے۔

سرجری

مسلم سائنسدان الزہراوی کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ جدید سرجری کا بانی ہے۔

انہوں نے ہی سرجری کے آلات بھی ایجاد کئے اور آپریشن کوممکن بنایا۔


ویکسینیشن

یورپ میں اس ایجاد سے 50سال قبل بھی ترکی کے لوگ خسرہ کے لئے اس کا استعمال کرتے تھے۔روایت ہے کہ ترک ایمبیسیڈر کی بیوی 1724ء میں یورپ میں ویکسینیشن اپنے ساتھ لائی اور یورپ کو اس کے بارے میں علم ہوا۔