حمل کے دوران روزہ رکھنا…!

May 22, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔حاملہ روزہ رکھ سکتی ہے یا نہیں ؟

جواب :۔حمل کے دوران روزہ رکھنا جائز ہے اور اگر حاملہ عورت کو ظنِ غالب ہو کہ روزہ رکھنے کی صورت میں خود اس کی جان یا بچے کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے تو اس حالت میں عورت روزہ چھوڑ بھی سکتی ہے، بعد میں ان روزوں کی قضا کرنا واجب ہوگی۔