گریم اسمتھ کی ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیشگوئی

May 21, 2020

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیشگوئی کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ ساؤتھ افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے برس کے اوائل تک ملتوی ہونے کے امکانات ہیں، اگر ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اگلے سال فروری مارچ تک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مستقبل کے ٹور سے متعلق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے 28 مئی کو آئی سی سی کا اہم اجلاس ہونا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں، ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں بھارت کی ٹی20 لیگ کا انعقاد ہوگا، بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرانے کے لیے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔