صوبے اور جامعات 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کریں، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے ہیڈ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی حکام اور جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ (ایم ڈی کیٹ) کے امتحان کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کریں۔