اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے، وزیراعظم کا پیغام

May 23, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔

عید الفطر کے چاند کی رویت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طیارہ حادثے اور کورونا کی وبا میں بچھڑنے والوں کے لیے دست دعا بلند کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کورونا سے متعلق متعارف کردہ خصوصی تدابیر کا خیال رکھے۔

انہوں نے کہا کہ نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص خیال رکھیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں بھی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔