حکام کی عدم توجہ ،مغل آباد پارک خستہ حالی کا شکار

May 28, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ حکام کی عدم توجہ کے باعث فیکٹری کوارٹر مغل آباد پارک خستہ حالی کا شکار ہو گیا، پارک میں پودےلگائےگئے ہیں نہ ہی اس کی صفائی کروائی جاتی ہے ۔ پارک کے اندر گھاس بھی نہ ہونے کے باعث تیز ہوا یا پھرآندھی چلنے سے مٹی اور گرد اڑنا شروع ہو جاتی ہے جو ماحول کے بگاڑ کا سبب بنتی ہے ، پارک کے اندر لگے جھولے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ پارک کے ساتھ کوڑے کے ڈمپنگ پوائنٹ کے باعث یہاں پر بدبو پھیلی رہتی ہے۔اہل محلہ کے مطابق پارک سے متصل ڈمپنگ پوائنٹ کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ پارک کی مناسب صفائی کروائی جائے ، پارک میں گھاس اور پودے لگائے جائیں ، نئے جھولے اور بنچ وغیرہ لگائے جائیں تاکہ ارد گرد کے مکینوں خصوصاً بچوں کو تفریح کی سہولت مل سکے، انہوں نے ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس پارک کا دورہ کریں تاکہ انہیں صحیح صورتحال کا پتہ چل سکے۔