دِل دے موسم (پنجابی شاعری)

July 05, 2020

شاعر:میاں محمد عنایت شمالی

صفحات: 232،قیمت: 500 روپے

ناشر:رحمانیہ کتاب مرکز،لاہور۔

اپنے مُلک کی خُوب صُورت علاقائی زبانوں کی کتابیں تبصرے کے لیے آتی ہیں، تو اپنی کم مائیگیِ علم اور بے بضاعتی کے ہمہ وقتی احساس کے ساتھ جس بڑی شخصیت کی بے ساختہ یاد آتی ہے ،وہ محترم شفیع عقیل ہیں کہ جنہوں نے برسوں روزنامہ جنگ کے ان ہی صفحات کو اپنے وقیع تبصروں سے اعلیٰ تر بنا دیا تھا۔

میاں محمّد عنایت شمالی نے ہمارے وطن کی خُوب صُورت زبان پنجابی میں اپنے شاعرانہ احساسات کو اہلِ ادب کے سامنے پیش کیا ہے۔ مجموعے میں شامل کلام زیادہ تر نظموں پر مشتمل ہے اور نظمیں بھی وہ جوارد گرد کے ماحول سے کشید کی گئی ہیں۔ ان میں تہوار بھی ہیں اور روّیے بھی،عقیدت بھی ہے اور محبت بھی۔ اُمید ہے کہ علاقائی ادبیات کی ذیل میں یہ کلام ادب دوستوں کو پسند آئے گا۔