اٹلی نےپاکستانیوں سمیت180تارکین وطن کو قبول کر لیا

July 07, 2020

روم(جنگ نیوز/ اے ایف پی ) تارکین وطن کی طرف سے خودکشی کی کوششوں کے بعد اٹلی نے بالآخر اوشن وائکنگ نامی بحری جہاز پر پھنسے پاکستانیوں سمیت پناہ گزینوں کو قبول کر لیا، اس جہاز پر 180پناہ گزین سوار ہیں، مہاجرین کو سسلی بندرگاہ کے قریب’’ موبی زازا ‘‘نامی بحری جہاز پر منتقل کیا جا ئے گاانہیں قرنطینہ میں کچھ وقت رہنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ’اوشن وائکنگ‘ ایک پرائیویٹ بحری جہاز ہے جو سمندر میں پھنسے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے کی سرگرمیوں میں شریک ہے، سمندروں میں تارکین وطن کی مدد کرنے والی یورپی امدادی تنظیم ʼایس او ایس میڈیٹرینی‘ کے مطابق اس بحری جہاز نے 22 جون کے بعد سے بحیرہ روم میں چار مختلف مقامات سے مشکلات میں گھرے مہاجرین کو بچایا تھا جن کی مجموعی تعداد 180 کے قریب بنتی ہے۔