مصر، موجودہ اور سابق فوجی اہلکاروں کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قانون میں ترمیم

July 07, 2020

قاہرہ(اے ایف پی) مصری پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ترمیم منظور کی جس کے تحت موجودہ یا سابق فوجی اہلکار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے، اب پارلیمنٹ فوج کی منظوری کی منتظر ہے۔مصریوں کے بھاری اکثریت سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کے ایک سال بعد قانون سازی کی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے ممکنہ طور پرسابق آرمی چیف صدر عبدالفتاح السیسی کو 2030 تک برقرار رہنے کی اجازت مل جائے گی۔عوامی جمہوریہ بننے کے بعد سے مصر کے دو صدور کے علاوہ تمام فوجی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔مصر کی عوامی زندگی میں فوج کا کافی اثر رسوخ ہے، سابق اعلیٰ فوجی افسران اس وقت وزراء کے ساتھ ساتھ گورنروں کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔