بجلی چور ی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہینگی ، آئیسکو چیف

July 07, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ، رواں ماہ دوران چیکنگ خراب میٹروں اور بجلی چوری کے370 سے زائد کیسز پکڑے گئے۔356میٹر سلو پائے گئے جبکہ 12افراد بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کررہے تھے۔ خراب ،سلو میٹر اور بجلی چوری پر 3لاکھ 14ہزار سے زائد یونٹ متعلقہ صارفین کو چارج کر کے57لاکھ82ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔13افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ یہ مہم ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے تک جاری رہے گی۔