قربانی کا گوشت فوری نہ پکائیں، طبی ماہرین

August 01, 2020

طبی ماہرین نے کھانوں کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ قربانی کا گوشت فوری نہ پکائیں۔ گوشت کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دو گھنٹے گوشت رکھنے کے بعد پھر ہنڈیا چڑھائیں، جب اچھی طرح گل جائے تو خوب چبا چبا کر کھائیں۔

ماہرین طب کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی ہے کیونکہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں، کچرا کنڈی میں پہنچائیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں۔