اداکارہ میرا نے خود پر جادو کا انکشاف کر دیا

September 19, 2020


ناظرین پر جادو کر دینے والی اداکارہ میرا نے خود پر جادو کا انکشاف کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں۔

انہوں نے کہا جو لوگ میرے دشمن اور خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔

معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میںخوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔