نعتِ رسولﷺ

October 25, 2020

بچشمِ شوق، گلزارِ مدینہ دیکھ آیا ہوں

جمال و نور کا زرّیں نگینہ دیکھ آیا ہوں

سلاطینِ زمانہ کو جہاں سے بھیک ملتی ہے

خدا کی رحمتوں کا وہ خزینہ دیکھ آیا ہوں

جو طرزِ زندگی قر آن کی تفسیرِ کامل ہے

نبیؐ پاک کے دَر سے جینے کا قرینہ دیکھ آیا ہوں

وہاں چین و سکونِ زندگانی راس آتی ہے

اُترتے ہر گھڑی دل پر سکینہ دیکھ آیا ہوں

جہاں تشنہ لَبوں کو معرفت کے جام ملتے ہیں

وہی دربارِ ساقیِ مدینہ دیکھ آیا ہوں

خدا کا گھر ہے کعبہ اور روضہ گھر محمدؐ کا

مگر پہلے درِ شاہ ِمدینہ دیکھ آیا ہوں

(قاضی جمشید عالم صدّیقی)