بعض عناصر اقتدار کیلئے انتشار پھیلانے کی جستجو میں ہیں، خرم شیر زمان

October 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپوٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیاست اب اداروں کو تنقید بنانے تک محدود ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمان جیسے کردار ملک میں انتشار پھیلا کر اقتدار کو پانے کی جستجو میں ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اقتدار کے لیے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔ پی ڈی ایم ٹولے کے مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ میں انٹری کے لیے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ٹولا کسی حکومت کے رحم کا مستحق نہیں ہے۔