اقتصادی بحالی پر جمود،چھوٹی فرمس سٹاف کو فارغ کرنے لگیں، رپورٹ

October 27, 2020

لندن (پی اے) اقتصادی بحالی پر جمود طاری ہونے کے باعث چھوٹی فرمس اپنے سٹاف کی چھانٹی کرنے لگیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اکنامک ریکوری میں سست رفتاری کی علامات کے پیش نظر بزنس کے لئے مزید سپورٹ کی ضرورت ہے۔ فیڈریشن آف اسمال بزنسز ( ایف ایس بی ) کے مطابق 1500 چھوٹی فرمس سے کئے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین میں سے دو متوقع چیزیں بدتر ہوگئی ہیں، کرسمس پر ٹریڈنگ پیریڈ اور بریگزٹ ٹرانزیشن پیریڈ کے اختتام سے قبل ’’ ناقابل یقین حد تک مشکل ‘‘ کا سامنا ہے۔ ایف ایس بی نے کہا ہے کہ جن فرمس کو اب تک بزنس میں کوئی منافع نہیں ہو رہا، انہیں مدد کی ضرورت ہے تاکہ ہائرنگ ، بزنس ریٹس کے ’’ دبائو‘‘ سے نمٹا جا سکے اور ایک کمپنی سٹارٹ۔ اپ کرنے پر غور کرنے والوں کو مزید وسائل فراہم کئے جائیں۔ سروے میں جن افراد سے سوالات کئے گئے ان میں چار میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے سٹاف کی تعداد کم کی ہے اور بہت حد تک ممکن ہے کہ نئے سال کے آغاز میں مزید سٹاف کو فاضل قرار دے دیا جائے۔ ایف ایس بی چیئرمین مائیک چیری نے کہا ہے کہ بحران میں مختصر یادداشتیں مشترکہ ہیں مگر ہمیں یہ ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ سیاسی بے یقینی ، اضافی اخراجات اور انفراسٹرکچر ٹوٹوٹ پھوٹ کے باعث چھوٹی فرمس کو پہلے ہی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔