بلدیہ عظمیٰ کے مرکزی دفتر کی دونوں لفٹیں دو ہفتے سے خراب

October 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر کی دونوں لفٹیں گزشتہ دو ہفتوں سےخراب ہیں پہلی ، دوسری اور تیسری منزل تک جانے والےعام شہریوں اور ملازمین کو لفٹیں بند ہونےسے پریشانی کا سامنا ہےخاص کر زیادہ عمر والے لوگوں کو زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ ملاز مین کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے دفاتر پہلی منزل پر واقع ہیں ان کے علم میں بھی یہ صورتحال لائی گئی ہےلیکن اب تک اس جانب کوئی توجہ نظر نہیں آتی ۔