دیہی علاقوں میں معیار تعلیم کی بہتری ترجیح ہے، سیکریٹری محکمہ تعلیم

October 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دیہی علاقوں میں معیار تعلیم کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہارسیکریٹری محکمہ تعلیم حکومت سندھ احمد بخش ناریجو نے سندھ مدرسہ بورڈ قائد اعظم پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر سندھ ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر قاضی،سندھ مدرسہ بورڈ کے اعزازی سیکریٹری شفیق الرحمٰن پراچہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دیہی علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور اسکولوں میں معیاری تعلیم کی فرہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر شفیق الرحمان پراچہ نے مہمانوں کوسندھ مدرسہ بورڈ کے طویل سفر اور جدو جہد کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ۔