جناح میڈیکل یونیورسٹی میں لائبریری بند، دفتری اوقات میں کمی

November 02, 2020

کراچی( سید محمد عسکری) جناح سندھ میڈیکل یوینیورسٹی نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سخت اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت لائبریری اور کینٹین بند کردی ہے جب کہ دفتری اوقات بھی کم کردئیے گئے ہیں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی قائم مقامی رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرام کے جاری کردہ گشتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کے کمیشن ساتھ زوم اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے محفوظ رہنے کے لئے دفتری اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے جس کے مطابق اب دفتر ی اوقات تین بجے کے بجائے صبح ساڑھے 8 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔ جمہ کو اوقات کار 12 بجے تک ہوں گے ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی کتب خانہ اورطعام گاہ بند رہیں گے جب کہ شعبہ ٹرانسپورٹ کے اوقات کار ایک بجے تک ہوں گے۔