جوہی، 3 ماہ سےگیس کا کم پریشر اور لوڈشیڈنگ، سیکڑوں افراد کا احتجاجی

November 08, 2020

جوہی( نا مہ نگار ) جوہی میں سیکڑوں افراد کا سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دھرنا، گیس سی این جی اسٹیشن کو دینے اور من پسند افراد کے گھروں تک گیس لا ئن بچھانے کا الزام ، گیس نہ ہونے سے لکڑیاں 600روپے فی من فروخت ہونے لگیں۔ پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک، پی پی شہید بھٹو، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی ،مرکزی جماعت اھلسنت اور شہری اتحاد سمیت دیگر تنظيموں کے افراد نے بلاول پارک جوہی سے احتجاجی جلوس نکالا جس کی قیادت سید نور محمد شاھ خلیل عارف سومرو قربان کھوکھر غلام قادر رند محب سومرو منصور تھہیم کر رہے تھے مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر پورے شہر میں پیدل گشت کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے فاضل چوک پر دھرنا دیکر 2 گھنٹےتک روڈ بلاک کر دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قربان کھوکھر، سید نور محمد شاہ، غلام قادر رند، خلیل عارف سومرو، منصور تھہیم ، اشفاق رند سمیت دیگر نے کہا کہ 3گیس تیل کمپنیوں کے درمیاں 80 ہزار باشندوں کے شہرجوہی کو گیس جیسی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے۔