پنجاب کے ایک ہزار رولر فلور ملوں کیلئے آٹے کا نوٹیفکیشن جاری

November 17, 2020

اسلام آباد (حنیف خالد) ڈائریکٹریٹ آف فوڈ پنجاب لاہور نے 16 نومبر آج بروز پیر نوٹیفکیشن نمبر ڈی ایف (اے ڈی ایف ون) ایم 97اے 2213جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب فلور ملنگ کنٹرول آرڈر 1959 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ فوڈ /کنٹرولر آف فلور ملز صوبے بھر کی رولر فلور ملز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری گوداموں سے صوبے بھر کی ایک ہزار فلور ملوں کو یومیہ گندم کا اجراء شروع کیا ہے اس گندم سے 70 فیصد آٹا بنایا جائے گا 18 فیصد میدہ فائن، سوجی بنائی جائیگی اور 12 فیصد چوکر ہوگا اس نوٹیفکیشن کی نقول وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور حکومت پاکستان کے وفاقی سیکرٹری پنجاب کے چیف سیکرٹری کے علاوہ سیکرٹری فوڈ سپیشل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب کے تمام کمشنروں، چیف کمشنروں ڈپٹی کمشنروں سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان صوبہ کے پی کے فوڈ کے ڈائریکٹرز آف فوڈز تمام کنٹرولروں کو بھی بھجوا دی گئی ہیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیرمین کو بھی یہ نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے اس پر منگل 17 نومبر سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔