حکومت کورونا کی آڑ میں عوام کو فاقہ کشی پر مجبور نہ کرے‘جمعیت نظریاتی

November 24, 2020

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی اورحاجی محمداسلم ترین نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی آڑ میں دوبارہ لاک ڈائون اور تعلیمی اداروں بند کرکے عوام کوفاقہ کشی پر مجبور نہ کرےاور طلباء کے سال کو ضائع ہونے سے بچائے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے امداد لینے کے باوجود عوام کو آٹا تک نہیں فراہم نہیں کیا جارہا۔حکومت تعلیمی اداروں کی بندش کی بجائے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی پابند بنائے ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز جملہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا پابند بنانے کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے۔حکومت کورونا کو خود ڈرامائی انداز میں پیش کررہی ہےحکومتی پالیسی اور پلان عوام کی سمجھ میں نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سلوگن کے تحت کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کے تحت کاروباری مراکز کھولے گئے جبکہ تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران لاک ڈائون میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بچوں کی تعلیم و تربیت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے وہ تعلیمی میدان میں پہلے ہی پیچھے رہ گئے۔