ثناخان کے شوہر کے ساتھ سیر سپاٹے، ساس صدقے واری

November 27, 2020

حال ہی میں روشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جبکہ اُن کی ساس نے اُنہیں بریانی بنا کر کھلائی ہے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری چھوڑ کر دین کا رستہ اختیار کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے رواں ماہ گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔


ثنا ء خان کی مہندی سے لے کر شادی تک کی ہر تقریب کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی ہے۔

ثنا ء خان کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو شادی کی ہر تقریب سے آگاہ رکھنے کے لیے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوب تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد سراہا ہے۔

اب حال ہی میں نئے نویلے جوڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء خان نے حجاب پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں موجود کہیں جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ سیلفی ویڈیو ثناء خان کی جانب سے ہی بنائی گئی ہے۔