سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1389 کیسز، 14مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

November 28, 2020

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1389 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران مہلک مرض میں مبتلا مزید 14 مریض انتقال کر گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 9072 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے بعد کورونا کے مزید 1389 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 مریض انتقال کر گئے، یوں سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2911 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک سندھ میں 1961855 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، صوبے میں 171595 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1650مریض صحت ہوئے، سندھ میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 150765 ہوگئی، صوبے میں اس وقت 17919 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں 1101، حیدرآباد میں 63، بدین میں 32 اور جامشوورو میں 28 کیسز ہیں۔

سانگھڑ میں 22، میرپورخاص میں 16، سجاول میں 15 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری میں 14۔14،نوشہر و فیروز میں 9، عمر کوٹ 8، قمبر، لاڑکانہ میں 2۔2 اور دادو، کشمور، سکھر، ٹنڈوالہیار میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔