ملتان میں جیالوں نے حکومت کو پسپا کردیا ہے، مولابخش چانڈیو

November 28, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ملتان میں جیالوں نےحکومت کو پسپا کردیا ہے۔

مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہا کہ جیالے آصفہ بھٹو کے استقبال کے لیےدو دن پہلے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، کٹھ پتلی نےجانا ہی ہے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سلیکٹڈ کا کاغذی رعب اور جھوٹا بھرم ختم ہو چکاہے۔