جماعت اسلامی اسٹیل ملز کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، حافظ نعیم

December 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4500سے زائد ملازمین کی برطرفی کے خلاف پاکستان اسٹیل مل کے محنت کشوں کے احتجاج اورجدوجہدکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23لاکھ کے فراڈ گولڈن شیک ہینڈ کے نام پر ہزاروں محنت کشوں کو ملازمتوں سے محروم کرنا بدترین دھوکا ہے،پچاس فیصد سے زائد ملازمین کو بمشکل 4لاکھ روپے ہی ملیں گے جس سے کچھ نہیں ہوسکے گا،جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیل مل کے ملازمین کو برطرف کر کے ہزاروں خاندانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔