Hira Mani اپنے پہلے گیت کی مقبولیت پر خوش

January 16, 2021

ڈراموں ’یقین کا سفر‘، ’دل موم کا دیا‘،’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے سُپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد گلوکاری کی دُنیا میں بھی اپنے پہلے ہی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والی حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں حرا مانی سُرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ہاتھ میں مائیک تھامے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔

حرا مانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے کہتے ہیں جی حرا مانی۔‘

اداکارہ و گلوکارہ نے اپنے پہلے گانے سے متعلق مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو میرا پہلا گانا کیسا لگا؟‘

حرا مانی کے سوال پر زیادہ تر صارفین نے اُن کے پہلے گانے کی خوب تعریف کی۔

واضح رہے کہ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔