آئسکریم میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

January 16, 2021

چین سے پوری دنیا میں پھیل کر عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے وائرس کی اب آئسکریم میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

شمالی چین کی فوڈ کمپنی کی تیار کردہ متاثرہ آئس کریم کرونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات ضبط کرلیں ہیں۔

فوڈ کمپنی نے رواں ہفتے میونسپل سینٹر کو آئس کریم کے نمونے بھیجے تھے اور ان تمام میں کورونا کے تمام ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

وبائی امور کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے آئس کریم کے بیچ کو جس خام مال کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کردہ دہی پاؤڈر شامل ہیں۔