بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی

January 19, 2021

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چودہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لہیہ منفی بارہ، گلگت منفی چھ، پاراچنار منفی پانچ، کوئٹہ میں منفی تین جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری ریکارڈ رہا۔