کملا ہیرس کے اس مقام پر پہنچنے کی وجہ کون؟

January 21, 2021

امریکا کی 56 سالہ ایشیائی و افریقی نژاد نائب صدر کملا ہیرس نے اس مقام پر پہنچنے کی وجہ والدہ کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اُن تمام خواتین کے نام جو میری یہاں موجودگی کی وجہ ہیں۔‘

کملا ہیرس کے مطابق ’میرے اس مقام پر پہنچنے کی سب سے بڑی وجہ میری والدہ ہیں۔‘


انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ تصاویر کی جھلکیاں ویڈیو میں سموتے ہوئے کملا ہیرس نے ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو شیئر کی۔

کملا ویڈیو میں اپنی والدہ کو اپنی کامیابیوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میری والدہ شیاملا گوپالان محض 19 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئی تھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری والدہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔‘

کملا ہیرس کے مطابق اُن کی والدہ جب نوجوانی میں امریکا آئی تو وہ اس مقام پر پہنچنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں لیکن انہیں یقین تھا کہ ایک خاتون کیلئے امریکا میں اس مقام تک پہنچنا کوئی مشکل نہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنی والدہ کے بارے میں ہی سوچ رہی ہوں اور ساتھ ہی اُن تمام سیاہ فارم، ایشیائی، افریقی اور امریکی خواتین کے بارے میں بھی سوچ رہی ہوں جنہوں نے میرے لیے یہاں پہنچنے تک کی راہ ہموار کی۔‘

کملا ہیرس نے کہا کہ میرے یہاں موجود ہونے کی و تمام خواتین ہیں جو اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئیں اور بےشمار قربانیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور ثابت کیا کہ وہ ہمارے جمہویت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔