حلف برداری تقریب میں نظم پڑھ کر سب کو حیران کردینے والی شاعرہ

January 21, 2021

امریکی صدر اور نائب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں سیاہ فام جواں سال لڑکی نے ’پہاڑ کو ہم پار کرلیں گے‘ کے عنوان سے لکھی گئی نظم پڑھی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

23 سالہ سیاہ فام لڑکی امینڈا گورمین کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی نظم نسلی و صنفی امتیاز کے خاتمے، عدم تشدد اور اتحاد کا درس دینے والی تھی۔

اپنی نظم میں امینڈا نے ناصرف مسیحیوں کے مقدس کتاب بائبل کے حوالے دیے بلکہ انہوں نے اپنی نظم میں قدیم انگریزی ادب کے مفکرین کی باتوں کا بھی ذکر کیا۔

امینڈا گورمین نے اپنی نظم میں موجودہ امریکی حالات سمیت امریکی معاشرے میں موجود نسلی و جنسی امتیاز کا بھی ذکر کیا۔

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ نے بھی امینڈا کی ویڈیو شیئر کی۔ امینڈا گورمین شاعری کی کتاب بھی لکھ چکی ہیں اور انہیں امریکا کی کم عمر شاعرہ کا قومی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔