کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور جاں بحق

January 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر L/11 کے قریب چھت سے گر کر 33سالہ نوجوان نفیس ولد رفیق جاں بحق ہوگیا ،متوفی مزدور تھا،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی۔