غزہ: رفح کراسنگ محدود آمدورفت کیلئے دوبارہ کھولنے کا اعلان
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ پیر کے روز محدود اور آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ کھولی جائے گی جہاں سے صرف پیدل آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد شدید بیمار اور زخمی فلسطینیوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کرنا ہے۔