عثمان مختار نے مکا مار کر اپنا دانت توڑ لیا

January 22, 2021

پاکستان کے اُبھرتے اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنا دانت توڑ لیا ہے۔

عثمان مختار جتنے اچھے اداکار ہیں اتنی ہی اچھی اُن کی حسِ مزاح ہے، عثمان مختار اکثر اوقات ہی اپنی دلچسپ پوسٹنگ کے ذریعے اپنے مداحوں کو ہنسنے پر مجبر کر دیتے ہیں جبکہ اُن کے فالوورز بھی اُن کی جانب سے کیے جانے والا مذاق خوب سمجھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔

عثمان مختار کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا سامنے والا ایک دانت آدھا ٹوٹا ہوا ہے۔


عثمان مختار نے اس پوسٹ پر کیپشن میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہاں میں ایک خبر دینا چاہتا ہوں کہ میرے دودھ کے دانت آخر کار گرنے لگے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مذاق کر رہا ہے، رات سوتے ہوئے میں نے خود کو مکا مار لیا تھا۔‘

بعد ازاں اسی انسٹا گرام پوسٹ کے نیچے عثمان مختار کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ مذاق ختم کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’وہ صرف مذاق کر رہے تھے، اُن کا یہ دانت آج سے تین سال قبل ٹوٹا تھا جب وہ ایک باکسنگ سیشن دوران باکسنگ کر رہے تھے، یہ ایک پرانی تصویر ہے۔‘