آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا‘اے این پی

January 24, 2021

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، حاجی نذر علی پیرعلیزئی،شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثنا اللہ کاکڑ،غلام محمد کاسی،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی،ملک عرفان بازئی اورحبیب ننگیال نے28جنوری کو ژوب بازمحمد باز شہید فٹ بال گرائونڈ میں فخر افغان باچاخان کی33 ویں اور رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسے اوراس میں مرکزی وصوبائی قیادت کی شمولیت کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ باچا خان اور ولی خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ‘جس کی دنیا بھی اعتراف کررہی ہے ۔آج بھی ملک کو چلانے کا واحد راستہ باچا خان اور ولی خان کے اصولوں کا راستہ ہے ہمارے اکابرین نے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا ۔رہنمائوںنے بیان میں کارکنوں، قبائلی عمائدین نوجوانوں اوراہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ 28 جنوری کوجلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔