اجے سے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں باتیں کیا کرتی تھی، کاجول

February 25, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی جوڑی بولی وڈ میں سب سے مقبول ترین جوڑی ہے اور انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے 22 برس خوشگوار طریقے سے گزارے ہیں اور آگے کا سفر جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق اجے دیو گن اور کاجول نے 1999 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے ۔کاجول نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اجے اور ان کا ایک سین ساتھ شوٹ کیاجانا تھا اور سین یہ تھا کہ مجھے اجے کو تھپڑ مارنا تھا اور اجے نے میرا ہاتھ پکڑ لینا تھا تاکہ میں ایسا نہ کرسکوں۔کاجول نے بتایا کہ مجھے وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب میں اجے کو دیکھ کر یہ سوچ رہی تھی کہ اوہ میرے خدا، یہ وہ شخص ہے جو میری زندگی میں ایک چمک بن کر آیا اور میں اتنا جانتی ہوں کہ یہ شخص میری زندگی میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال تک ان کے درمیان کوئی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات میں تھے حتیٰ کہ کاجول اجے سے اپنے بوائے فرینڈ سے متعلق بھی گفتگو کیا کرتی تھی۔کاجول نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے اپنے بوائے فرینڈ سےکوئی شکایت تھی اور جب میں نے اجے سے اس بارے میں گفتگو کی تو وہ مجھے بابا جی اور گروجی کی طرح مشورہ دے رہے تھے کہ مجھے اس صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا چاہیے۔