جنگ سی بی اے الیکشن ابابیل پینل کامیاب

April 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے انتخابات برائے سال 2021-23ء کیلئے ابابیل پینل کے شکیل یامین کانگا بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ رفیق بشیر پہلے ہی بلامقابلہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے انتخابات پیر 12 ء اپریل کو جاوید منزل میں جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر فرخ ہمایوں زیدی کی زیرنگرانی ہوئے جس میں ان کے اسٹاف ممبرز جاوید بھٹو، شاہ رخ اور خرم ملک شامل تھے جبکہ چیئرمین الیکشن کمیٹی کے فرائض سید احد علی نے اپنے ساتھی عون علی کے ہمراہ انجام دیئے۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں محمد عارف نائب صدر، مشتاق اختر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد سعید خازن منتخب ہوئے۔دریں اثناپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض، سینئر نائب صدر شمیم شاہد، نائب صدر طاہر راٹھور، خزانچی ضیاء الحق اور دیگر عہدیداروں نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر شکیل یامین کانگا اور ان کے دیگر تمام ساتھیوں کو جنگ ایمپلائز یونین کا الیکشن جیتنے پر دلی مبارک باد دی ہے۔