بابر اعظم ہمارا فخر ہے: فواد چوہدری

April 15, 2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اپنی محنت، جذبہ اور جنون اسی طرح جاری رکھیں۔‘

فواد چوہدری نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’لڑکے! آپ نے ہمیں اپنی کامیابی سے خوب فخر محسوس کروایا ہے۔‘

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

تازہ ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

فہرست میں جونی بیراسٹو کا چھٹا، فخر زمان کا ساتواں ،فاف ڈوپلیسی کا آٹھواں، ڈیوڈ وارنر کا نواں اور شائی ہوپ کا دسواں نمبر ہے۔

خیال رہے کہ سر ویو رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 تک جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

کراچی: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار

کراچی: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار

ہدایتکاروں نے مجھ سے ’فائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، سابقہ بھارتی اداکارہ

ہدایتکاروں نے مجھ سے ’فائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، سابقہ بھارتی اداکارہ

جہانگیر ترین کیلئے سیاسی آپشنز محدود، بیٹے کی شکل میں مستقبل دیکھ رہے ہیں

جہانگیر ترین کیلئے سیاسی آپشنز محدود، بیٹے کی شکل میں مستقبل دیکھ…

شہزادہ ہیری کی تنخواہ کتنی ہوگی؟

شہزادہ ہیری کی تنخواہ کتنی ہوگی؟

Recommended by

کھیلوں کی خبریں سے مزید

کپتان اور ٹیم نے بیٹنگ کوچ کو خوش کردیا

کپتان اور ٹیم نے بیٹنگ کوچ کو خوش کردیا

شعیب اختر جیت کی خوشی میں غلطی کرگئے؟

شعیب اختر جیت کی خوشی میں غلطی کرگئے؟

بابر اور رضوان بہت اچھا کھیلے، فواد عالم

بابر اور رضوان بہت اچھا کھیلے، فواد عالم

بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی، محمد حفیظ

بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی، محمد حفیظ

محمد رضوان نے روزے کی حالت میں 73 رنز کی اننگز کھیلی

محمد رضوان نے روزے کی حالت میں 73 رنز کی اننگز کھیلی

بابر اعظم کے ساتھ لمبا کھیل کر مزہ آگیا، محمد رضوان

بابر اعظم کے ساتھ لمبا کھیل کر مزہ آگیا، محمد رضوان

بابر اعظم اپنی برق رفتار اننگز پر کیا کہتے ہیں؟

بابر اعظم اپنی برق رفتار اننگز پر کیا کہتے ہیں؟

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے

بابر اعظم اور محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم اور محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ریکارڈ 204 رنز کا ہدف حاصل، پاکستان تیسرے T20 میں کامیاب

ریکارڈ 204 رنز کا ہدف حاصل، پاکستان تیسرے T20 میں کامیاب

پہلی مرتبہ غیر ایشیائی ٹیم کے پاکستان کیخلاف 200 رنز

پہلی مرتبہ غیر ایشیائی ٹیم کے پاکستان کیخلاف 200 رنز

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی

آئی سی سی ODI رینکنگ، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

آئی سی سی ODI رینکنگ، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

شعیب ملک شادی کی سالگرہ پھر بھول گئے

شعیب ملک شادی کی سالگرہ پھر بھول گئے

مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں: حسن علی

مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں: حسن علی

اہم خبریںHamid Mir Column

اُستاد آئی اے رحمٰن

۔

Topstory

مولانا سے PP اور ANP کے رابطے

۔

شعیب اختر جیت کی خوشی میں غلطی کرگئے؟

شعیب اختر جیت کی خوشی میں غلطی کرگئے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو سیریز جتوادی۔ ۔

’بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی‘

’بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی‘

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلیٰ اننگز دیکھی۔

امام مسجد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس

امام مسجد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس

راجن پور کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے پر تمام تعلیمی ادارے فوری 15 دن کے لیے بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔۔

Topstory

ذہنی دباؤ، اسرائیلی فوجی خودکشی کرنے لگے

۔