سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا

April 18, 2021

پشاور( وقائع نگار) پشاور کے علاقے ورسک روڈ سبز علی ٹائون میں رمضان المبار ک کے دوران بھی سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور سردیاں گزرنے باوجود گیس لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مہنگے داموں گیس سلنڈر بھرنے پر مجبور ہوگئے ہے کورونا لاک ڈائون سے پریشان رہائشیوں پر رمضان کے دوران بھی سوئی گیس لوڈشیدنگ کا عذاب بھی مسلط کردیا گیا ہے علاقہ میں گزشتہ 8ماہ سے سوئی گیس کم پریشر اورلوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کی مشکلات میں ا ضافہ ہو گیا ہے گیس کے تعطل سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے اور بازاروں میں تندور بھی متبادل ذرائع پر منتقل کردئیے گئے ہیں دوسری طرف گیس کی قلت کے باوجود صارفین کو بھاری بھر کم بل ارسال کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین میں اشتعال پھیل گیا ہے رہائشیوں کے مطابق سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر گزشتہ کئی مہینوں سے شروع ہے لیکن رمضان کے قریب آتے ہی اس میں کئی گنا اور اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سحری اور دوپہر کے اوقات میں علاقے گیس کی سہولت سے محروم رہتے ہیں سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں حکومتی اعلانات کے باوجود صارفین کو رعایت دینے کے بجائے لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب وہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سے وہ کھانے پینے کی اشیا بھی نہیں لا سکتے ہیں اس صورتحال میں گھریلو صارفین گیس نہ ہونے سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔