متوازی فٹبال لیگ چلنے سے پہلے ہی اجڑ گئی

April 21, 2021

یورپین فٹبال کی متوازی فٹبال لیگ چلنے سے پہلے ہی اجڑ گئی، مانچسٹر سٹی اور چیلسی نے متوازی یورپی لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فیفا نے متوازی لیگ کو غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ قراردیا تھا، فیفا اور یوئیفا نے متوازی لیگ میں شریک کھلاڑیوں اور کلبز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 12 بڑے یورپی کلبز نے متوازی لیگ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی جانب سے یورپین سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متوازی لیگ میں آرسنل، اے سی میلان، اٹلیٹیکو میڈرڈ، چیلسی، بارسلونا، انٹر میلان، Juventus، لیور پول، مانچسٹر یونائٹیڈ، مانچسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور Tottenham Hotspur جیسے اہم کلب شامل تھے۔