پولیس کی کارروائی، مکان سے ہزاروں کلو چھالیہ، مین پوری برآمد، 2ملزمان گرفتار

April 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ نور جہاں پولیس نے رہائشی مکان میں قائم خفیہ کارخانے پر چھاپہ مار کر ہزاروں کلو چھالیہ اور بڑی تعداد میں تیار مین پوری برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق اس دوران دو ملزمان فرقان اور معین الدین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی محمد ہاشم دوران چھاپہ فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق رہائشی مکان نمبر A-342 بلاک I میں چھاپے کے بعد 1800 کلو چھالیہ، 1100 پیکٹ مین پوری، 98 پیکٹ تمباکو، 722 کلو دیگر سامان تیاری برآمد کر لیا گیا ہے۔